سورة الصافات - آیت 142
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ مچھلی نے انہیں نگل لیا [٨٣] اور وہ ملامت زدہ [٨٤] تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ انہیں لوگوں نے سمندر میں پھینک دیا اور ایک بڑی مچھلی نے آ کر نگل لیا، اس لئے وہ اپنے رب کی اجازت کے بغیر اپنی قوم کے پاس سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔