سورة الصافات - آیت 127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

مگر ان لوگوں نے انہیں جھٹلا دیا لہٰذا وہ سب (عذاب کے لئے) حاضر کئے جائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اہل بعلبک پر ان کی تقریر کا کوئی مثبت اثر نہیں ہوا انہوں نے اللہ کی وحدانیت کا اقرار نہیں کیا اور حالت کفر میں ہی مر گئے، تو انجام کار جہنم میں ڈال دیئے گئے