سورة الصافات - آیت 123
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور الیاس بھی بلاشبہ رسولوں میں سے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(30) پانچواں واقعہ الیاس (علیہ السلام) کا ہے، جن کا نام بنی اسرائیل کی کتابوں میں ” ایلیا“ آیا ہے، ان کا زمانہ سلیمان (علیہ السلام) کے بعد کا تھا۔ انہیں شہر بعلبک اور اس کے گردونواح میں رہنے والے بنی اسرائیل کے لئے اس وقت نبی بنا کر بھیجا تھا، جب ان میں بت پرستی پھیل گئی تھی، لوگ اللہ کے بجائے بتوں کی پرستش کرتے تھے اور ہر قسم کا نذر و نیاز اور قربانی انہی کے نام سے کرتے تھے اور تورات کے احکام کو پس پشت ڈال دیا تھا۔