سورة الصافات - آیت 101

فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

چنانچہ ہم نے انہیں ایک بردبار بیٹے کی بشارت [٥٥] دی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہاجرہ کے بطن سے اسماعیل (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔ پھر اللہ کے حکم سے ماں اور بیٹے کو مکہ کی بے آب و گیاہ وادی میں پہنچا دیا، جہاں اللہ نے اپنے فضل و کرم سے آب زم زم مہیا کردیا اور قبیلہ جر ہم کو لا کر بسا دیا