سورة الصافات - آیت 94

فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(واپس آکر انہوں نے جو یہ صورت حال دیکھی) تو دوڑتے ہوئے ابراہیم کے پاس آئے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مشرکین جب شام کو واپس آئے اور اپنے معبودوں کا حال زار دیکھا، تو فوراً ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس پہنچے اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے لگے