سورة الصافات - آیت 58
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(پھر وہ خوشی سے اپنے دل میں کہے گا) کیا اب تو ہمیں موت نہیں آئے گی؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) پھر وہ جنتی اپنے اہل جنت ساتھیوں سے مخاطب ہو کر غایت فرحت و شادمانی میں کہے گا کہ دوستوں ! ہم نے دنیا میں موت کا جو مزا چکھا تھا اس کے بعد اب ہمیں یہاں جنت میں موت نہیں آئے گی،