سورة الصافات - آیت 50
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ لوگ بھی ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) اہل جنت آمنے سامنے کرسیوں پر بیٹھ کر شراب پئیں گے، باتیں کریں گے، اور دنیا میں ان پر جو بیتی تھی ایک دوسرے سے بیان کریں گے۔ خدام جنت ان کے سامنے آجا رہے ہوں گے اور انواع و اقسام کی ایسی نعمتیں پیش کر رہے ہوں گے جنہیں دنیا میں نہ کسی آنکھ نے دیکھا تھا نہ کسی کان نے سنا تھا اور نہ کسی دل میں ان کا خیال تک گذرا تھا۔