سورة الصافات - آیت 48

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی [٢٦] اور موٹی موٹی آنکھوں [٢٧] والی عورتیں ہوں گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13) اہل جنت اتنے زیادہ خوبصورت ہوں گے کہ ان کی بیویاں ان کے سوا دوسرے مردوں پر نگاہ نہیں ڈالیں گے، اور وہ بیویاں بڑی خوبصورت اور کشادہ آنکھوں والی ہوں گی