سورة الصافات - آیت 42

فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یعنی لذیذ [٢٢] میوے اور وہ وہاں معزز ہوں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (42) میں ” فواکہ“ سے اس طرف اشارہ مقصود ہے کہ اہل جنت کا کھانا پینا بھوک اور پیاس کی وجہ سے نہیں، بلکہ محض لذت حاصل کرنے کے لئے ہوگا