سورة الصافات - آیت 41
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان کے لئے ایسا رزق ہوگا جو انہیں معلوم [٢١] ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور بے شمار نعمتوں سے نوازے گا ان نعمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ انہیں بغیر انقطاع کے صبح و شام عمدہ اور پاکیزہ روزی ملتی رہے گی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مریم آیت (62) میں فرمایا ہے : İوَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّاĬ ” وہاں انکو صبح و شام روزی ملتی رہے گی۔ “