سورة الصافات - آیت 37

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

حالانکہ وہ (رسول) حق لے کر آیا اور اس نے رسولوں [٢٠] کی تصدیق کی تھی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (37) میں اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کی تردید اور اپنے نبی کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے نبی جو کچھ تمہیں پڑھ کر سناتے ہیں وہ شاعری نہیں، بلکہ برحق کتاب ہے اور اسی دعوت توحید کو لے کر مبعوث ہوئے ہیں جو تمام انبیاء و رسل کی دعوت رہی ہے۔