سورة الصافات - آیت 30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہمارا تم پر کچھ زور [١٧] بھی نہیں تھا بلکہ تم خود سرکش تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تم لوگ ہمارے زیر تسلط نہیں تھے کہ ہم تمہیں طاقت کے بل بوتے پر کفر سے نکال کر ایمان میں داخل کردیتے، تم تو ظلم و شرک اور کفر و طغیان میں حد سے تجاوز کئے ہوئے تھے،