سورة الصافات - آیت 9
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تاکہ وہ بھاگ کھڑے ہوں اور ان کے لئے پیہم عذاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
فرشتے انہیں آسمان کی ہر جہت سے انگاروں کے ذریعے مارتے ہیں تاکہ انہیں آسمان کی باتیں سننے سے دور رکھیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن ان شیاطین کو شدید دائمی عذاب دیا جائے گا۔