سورة الصافات - آیت 6
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلاشبہ ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین [٤] کیا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3) اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے علم و حکمت کے مظاہر میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین کردیا ہے۔ یہ ستارے مختلف الانواع ہیں، ان میں سے کچھ ایک جگہ ثابت ہیں، اور کچھ متحرک، کچھ چھوٹے ہیں اور کچھ بڑے یہ ستارے رات کے وقت دیکھنے میں روشن اور چمکدار نظر آتے ہیں اور آسمان دنیا کو زینت بخشتے ہیں اور تاریک راتوں میں دیکھنے میں بھلے نظر آتے ہیں۔