سورة يس - آیت 82
إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس کا کام تو صرف یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے حکم دیتا ہے کہ ''ہو جا'' تو وہ ہوجاتی [٧٤] ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ تو وہ ہے جو لفظ ” کن“ سے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے وہ ذات واحد جو ہر چیز کا مالک ہے اور جس چیز میں چاہتا ہے اپنی مرضی اور ارادے کے مطابق تصرف کرتا ہے،