سورة يس - آیت 51

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور (جب) صور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً اپنی قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

26 -جب دوسرا صور پھونکا جائے گا تو سارے لوگ دوبارہ زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے بخاری و مسلم کی ابوہریرہ (رض) سے مروی حدیث کے مطابق دونوں صوروں کے درمیان چالیس سال کا زمانہ ہوگا ۔