سورة يس - آیت 33
وَآيَةٌ لَّهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان لوگوں کے لئے مردہ زمین (بھی) ایک نشانی ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور اس سے اناج [٣٢] نکالا جس کا کچھ حصہ وہ کھاتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
19 -جس عقیدہ بعث بعد الموت کی بات ابھی گذری ہے، اس کی عقلی دلیل یہ ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے زمین مردہ ہوجاتی ہے، اس میں کوئی پودا نہیں اگتا، پھر اللہ تعالیٰ بارش بھیج کر اسے زندہ کرتا ہے، اس میں دانے اگاتا ہے جسے لوگ کھاتے ہیں،