سورة يس - آیت 23

أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنقِذُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا میں اللہ کے سوا دوسروں کو الٰہ بنالوں کہ اگر رحمٰن مجھے کوئی تکلیف دینا چاہے تو نہ ان کی سفارش میرے کسی کام آئے اور نہ ہی وہ خود [٢٦] مجھے چھڑا سکیں؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

کیا یہ بات کسی طرح عقل میں آتی ہے کہ میں اس خالق و مالک کل کو چھوڑ کر ایسے بے جان بتوں کی پرستش کروں، کہ اگر اللہ مجھے کسی تکلیف میں مبتلا کر دے تو وہ میرے کسی کام نہ آئیں گے، نہ وہ اللہ کے پاس سفارشی ہی بن سکتے ہیں اور نہ ہی خود اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں، یعنی یہ کتنی بڑی حماقت آمیز بات ہوگی کہ جن بتوں کو میں اپنے ہاتھوں سے تراشوں، انہی کے سامنے سجدہ ریز ہوجاؤں۔