سورة يس - آیت 20

وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس وقت شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا [٢٢] ہوا آیا اور کہنے لگا : میری قوم کے لوگو! ان رسولوں کی پیروی اختیار کرلو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

12 -اس بستی کے ایک کنارے پر ایک مرد صالح رہتا تھا جس کا نام حبیب بن موسیٰ نجار تھا جب اس نے سنا کہ بستی والے اللہ کے رسولوں کے خلاف قتل کی سازش کررہے ہیں تو وہ رسولوں اور بستی والوں کے لئے خیر خواہی کرتے ہوئے بستی میں آیا اور کہا کہ تم لوگ اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں کے پیروکار بن جاؤ