سورة يس - آیت 16

قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگے : ''ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم یقینا تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب ان کا انکار بڑھا تو رسولوں نے اپنے کلام میں مزید زور پیدا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا رب خوب جانتا ہے کہ ہم بلاشبہ تمہارے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں