سورة يس - آیت 15

قَالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَمَا أَنزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے : ’’تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو اور اللہ نے تو کچھ بھی نہیں اتارا (بلکہ) تم تو محض جھوٹ [١٧] بولتے ہو‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو لوگوں نے ان کی تکذیب کردی اور کہا کہ تم نبی کیسے ہو سکتے ہو، تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہو، اور اللہ نے کسی کو نبی بنا کر اس پر آسمان سے کبھی بھی کچھ نہیں اتارا ہے، یہ تمہاری افترا پردازی ہے۔