سورة يس - آیت 14

إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے ایک تیسرے رسول سے انہیں تقویت دی۔ تب ان تینوں نے کہا :’’ ہم تمہاری طرف (رسول کی حیثیت سے) بھیجے گئے ہیں۔‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس بستی کے رہنے والے کفر و شرک میں مبتلا تھے اور دیگر گناہوں کا ارتکاب کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی ہدایات کے لئے پہلے دو نبی بھیجے، جنہیں انہوں نے مارا اور جیل میں ڈال دیا، تو ان کی تائید کے لئے تیسرا نبی بھیجا، کہا جاتا ہے کہ ان کے نام صادق، مصدوق اور شلزم تھے، ایک دوسرا قول ہے کہ ان کے نام سمعان، یحییٰ اور بولس تھے، بہرحال ان کے نام جو بھی رہے ہوں، ان تینوں نے اہل قریہ کو یقین دلانا چاہا کہ وہ واقعی اللہ کے رسول ہیں،