سورة يس - آیت 2
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حکمت والے قرآن کی قسم [٣]!
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
2 -آگے جو بات کہی جانے والی ہے، اس کی تاکید و توثیق کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی قسم کھائی ہے جو حکمتوں کا خزانہ ہے۔