سورة فاطر - آیت 34
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور وہ کہیں گے اس اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کردیا [٣٩]۔ یقیناً ہمارا پروردگار بخشنے والا، قدردان ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور تب سب مل کر اپنے رب کی ان کرم فرمائیوں پر اس کا شکر ادا کریں گے جس نے ان کے دل سے ہمیشہ کے لئے حزن وملال دور کردیا اور کہیں گے کہ ہمارا رب بڑا معاف کرنے الا اور نیک اعمال کا بہت ہی اچھا بدلہ دینے والا ہے، اسی لئے تو اس نے گناہ گاروں کو معاف کردیا اور تھوڑی نیکی کرنے والوں کی نیکیوں کو قبول کرلیا اور سب کو جنت میں داخل کردیا۔