سورة سبأ - آیت 44

وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا ۖ وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

حالانکہ ہم نے ان (کفار مکہ) کو نہ تو کوئی کتاب دی تھی جسے [٦٨] وہ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا ان کے پاس بھیجا تھا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

35 -مشرکین مکہ نبی کریم (ﷺ) کی بعثت اور نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ اگر یہود و نصاریٰ کی طرح ہمارے لئے بھی کوئی کتاب نازل ہوتی تو اس کی تعلیمات پر عمل کر کے اوروں کے مقابلے میں زیادہ راہ راست پر آجاتے اور جب اللہ نے ان پر احسان کیا اور قرآن نازل کیا تو اس کی تکذیب کردی اور اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہوگئے۔