سورة الأحزاب - آیت 63
يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ ۚ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لوگ آپ سے قیامت کے متعلق [١٠٤] پوچھتے ہیں۔ آپ ان سے کہئے کہ ''اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ اور آپ کو کیا خبر، شاید وہ قریب ہی آپہنچی ہو''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
50 مشرکین مکہ بطور استہزاء اور یہود مدینہ بطور امتحان رسول اللہ (ﷺ) سے یہ پوچھتے تھے کہ قیامت کب آئے گی، تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی ان کا جواب دیا کہ اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے اس کی خبر اس نے نہ کسی نبی کو دی ہے، نہ ہی کسی فرشتے کو، اور ان سے بطور دھمکی کہا، تمہیں کیا معلوم کہ اس کا وقت قریب آگیا ہو اور تم اپنے انجام کو پہنچنے ہی والے ہو۔