سورة الأحزاب - آیت 42
وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور صبح و شام [٦٨] اس کی تسبیح کیا کرو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (42) کی تفسیر کے ضمن میں مفسرین لکھتے ہیں کہ ’ تسبیح“ ذکر میں داخل ہے، لیکن چونکہ ذکر الٰہی کے لئے اسے خصوصی حیثیت حاصل ہے اسی لئے اسے بطور خاص ذکر کیا گیا اور چونکہ صبح و شام تسبیح بیان کرنے کا خاص ثواب ہے اس لئے اس کی صراحت کردی گئی ہے۔ بعض مفسرین نے﴿بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴾ سے فجر اور مغرب کی نماز، اور بعض نے فجر اور عصر کی نماز اور بعض نے تمام نمازیں مراد لی ہیں، اور لکھا ہے کہ یہ آیت نماز پنجگانہ کی اہمیت کی بہت بڑی دلیل ہے۔