سورة الأحزاب - آیت 39
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ ۗ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو اللہ کے پیغام پہنچایا کرتے تھے اور اسی سے ڈرتے تھے۔ اللہ کے سوا اور کسی سے مطلق نہیں ڈرتے تھے۔ اور حساب [٦٣] لینے کو اللہ ہی کافی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(32) ان انبیائے کرام کی صفت یہ تھی کہ انہوں نے اللہ کے احکام اور اوامرونواہی کو اپنی امتوں تک پہنچایا، اور ہر حال میں اپنے رب سے ڈرتے رہے، اس کے سوا کسی سے نہ ڈرے، اور نفاذ شریعت کی راہ میں لوگوں کی باتوں اور ان کے ظالمانہ طعن و تشنیع کی پرواہ نہیں کی اور اس باب میں ہمارے نبی کریم (ﷺ) کا درجہ سب سے اعلیٰ و ارفع ہے، آیت کے آخر میں فرمایا گیا کہ اللہ اپنے بندوں کے اعمال کو خوب اچھی طرح ریکارڈ میں لا رہا ہے، ان پر ان کا محاسبہ کرے گا اور ان کا انہیں بدلہ دے گا۔