سورة الأحزاب - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الاحزاب مدنی ہے، اس میں تہتر آیتیں اور نور کو ع ہیں تفسیر سورۃ الاحزاب نام : آیت (20) ﴿يَحْسَبُونَ الْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا وَإِنْ يَأْتِ الْأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُمْ بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ﴾ سے ماخوذ ہے، واقعہ احزاب (جس کی تفصیل آگے آئے گی) رسول کریم (ﷺ) کے لئے ایک معجزہ تھا کہ اللہ نے ہوا اور فرشتوں کے ذریعہ اپ کی مدد فرمائی۔ مسلمانان مدینہ کو کفار عرب کے حملے سے بچا لیا، اور مومنین و منافقین پہچانے گئے۔ زمانہ نزول : پوری سورت مدینہ منورہ میں نازل ہوئی تھی، ابن عباس اور ابن زبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔