سورة السجدة - آیت 28

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

نیز کہتے ہیں کہ ’’اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا ؟‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(21) اہل ایمان جب کفار مکہ کے ظلم وجور سے تنگ آ کر کہتے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمارے اور تمہارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا اور تمہارے کفر و عناد کا تمہیں مزا چکھائے گا تو ان کا مذاق اڑاتے، کیونکہ وہ قیامت کے منکر تھے اور کہتے کہ اگر تم واقعی سچے ہو تو ذرا جلدی کرو اور اپنے رب سے کہو کہ اب دیر نہ کرے اور وہ دن آہی جائے ۔