سورة السجدة - آیت 25

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ کا پروردگار قیامت کے دن یقیناً ان لوگوں میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں وہ اختلاف [٢٧] کرتے تھے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انبیائے کرام اور ان کی امتوں اور مومنوں اور کافروں کے درمیان اپنافیصلہ صادر فرمائے گا اور تب ہر ایک کو پتہ چل جائے گا کہ دنیا میں حق پر کون تھا اور باطل پر کون اور اب کس کا کیا انجام ہوگا، چنانچہ اہل حق جنت میں داخل کردیئے جائیں گے اور اہل باطل جہنم میں دھکیل دیئے جائیں گے۔