سورة لقمان - آیت 30
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے علاوہ جنہیں وہ پکارتے ہیں سب باطل [٤٠] ہے اور اللہ ہی عالی شان اور کبریائی والا [٤١] ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
یقیناً وہی معبود برحق ہے اور اس کے سوا جتنے معبودوں کی پرستش کی جاتی ہے، وہ سب جھوٹے اور باطل ہیں۔ اسی کی ذات سب سے اعلیٰ و ارفع اور سب سے بڑی ہے، وہی خالق و مالک اور سب کا رب ہے اور تمام عبادتوں کا صرف وہی مستحق ہے۔