سورة الروم - آیت 34
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تاکہ اس نعمت کی ناشکری کریں جو ہم نے انھیں دے رکھی ہے۔ اچھا مزے کرلو۔ جلد ہی تم (حقیقت کو) جان لو گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا : ﴿فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے خوب مزے اڑا لو، تمہیں اپنی ناشکری اور شرکیہ اعمال کا انجام قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا“ جب تم ننگے پاؤں اور ننگے بدن اللہ کے سامنے جواب دینے کے لئے کھڑے ہو گے اور اس کے مقابلے میں تمہارا کوئی یار ومددگار نہیں ہوگا۔