سورة الروم - آیت 13

وَلَمْ يَكُن لَّهُم مِّن شُرَكَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَكَانُوا بِشُرَكَائِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ان کے شریکوں میں کوئی بھی ان کا سفارشی نہ بنے گا اور وہ خود بھی اپنے شریکوں [١٢] کے منکر ہوجائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جن معبود ان باطل کی دنیا میں پرستش کرتے رہے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ اللہ کے نزدیک ان کے سفارشی بنیں گے، اس دن ان کے کسی کام نہ آئیں گے، اس لئے ان کی ناامیدی اور بڑھ جائے گی اور اسی ہجوم یاس و ناامیدی میں ان جھوٹے معبودوں کا انکار کریں گے، لیکن اس انکار کا انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچ گا۔