سورة العنكبوت - آیت 66

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تاکہ ہم نے جو کچھ انھیں دے رکھا ہے اس کی ناشکری کریں [٩٨] اور مزے اڑاتے رہیں۔ جلد ہی انھیں (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جب اللہ تعالیٰ ان کے حال پر رحم کرتے ہوئے انہیں ڈوبنے سے بچا لیتا ہے، تو پھر اپنے بتوں کا گن گانے لگتے ہیں اور اللہ کے احسانات کی ناشکری کرنے لگتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اپنی اس مشرکانہ چال اور اس عظیم احسان فراموشی کا انجام بدعنقریب دیکھ لیں گے۔