سورة العنكبوت - آیت 31

وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَىٰ قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے [٤٨] (فرشتے اسحاق کی) بشارت لے کر ابراہیم کے پاس آئے تو کہنے لگے کہ : ہم اس بستی (سدوم) کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ کیونکہ اس کے باشندے ظالم ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لیے جو فرشتے بھیجے انہیں اس کا بھی مکلف کیا کہ وہ ان تک پہنچنے سے پہلے ابراہیم کو بیٹے (اسحاق) اور پوتے (یعقوب) کی خوشخبری دیتے جائیں انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو خوش خبری دینے کے بعد یہ اندوہناک خبر دی کہ للہ نے انہیں قوم لوط کی بستیوں کو ان کے ظلم وکفر کی وجہ سے ہلاک کرنے کے لیے بھیجا ہے۔