سورة العنكبوت - آیت 26
فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(آگ کو ابراہیم پر ٹھنڈا ہوتے دیکھ کر) لوط سیدنا ابراہیم پر [٤٠] ایمان لے آئے اور ابراہیم نے کہا کہ میں تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق ہجرت [٤١] کرنے والا ہوں۔ وہ یقینا سب پر غالب اور حکمت والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوت توحید کو ان کی قوم میں سے صرف ان کے بھتیجے لوط (علیہ السلام) اور ان کی بیوی سارہ نے قبول کیا اس کے بعد وہ اپنا وطن چھوڑ کر ملک شام کی طرف روانہ ہوگئے تاکہ وہاں پوری آزادی کے ساتھ اللہ ی عبادت کریں اور دوسروں کو اللہ کے دین کی طرف بلائیں۔