سورة العنكبوت - آیت 12

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَايَاكُمْ وَمَا هُم بِحَامِلِينَ مِنْ خَطَايَاهُم مِّن شَيْءٍ ۖ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو تو ہم تمہارے گناہوں کا بار اٹھا لیں [٢٠] گے حالانکہ وہ دوسرے [٢١] کے گناہوں کا کچھ بھی بار نہیں اٹھائیں گے۔ یہ سراسر جھوٹے لوگ ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) کفار قریش نے مسلمانوں کواسلام سے برگشتہ کرنے کے لیے کیا کیا نہ جتن کیے ایذا رسانی کاہرحربہ استعمال کیا اور جب اس میں انہیں کوئی کامیابی نہیں ہوئی تو مسلمانوں سے کہنے لگے کہ آؤ ہمارے ساتھ مل جاؤ اور محمد کا دین چھوڑ دو اور اگر تمہارے کہنے کے مطابق موت کے بعد ہم دوبارہ زندہ ہوں گے اور جزاوسزا کرمرحلہ آئے گا تو تمہارے گناہوں کی ذمہ داری ہم اٹھالیں گے اور ان کی سزا ہم بھگت لیں گے۔