سورة العنكبوت - آیت 11
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اللہ تعالیٰ ضرور یہ دیکھ [١٩] کے رہے گا کہ ایمان والے کون ہیں اور منافق کون؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 11 میں اسی مضمون بالا کی تائید وتوثیق ہے کہ اللہ مومن و منافق سب کو جانتا ہے اور ہر ایک کو ان کی نیت وعمل کا عادلانہ بدلہ چکائے گا مومنوں کو جنت میں اور منافقوں کو جہنم میں داخل کردے گا