سورة العنكبوت - آیت 4

أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یا جو لوگ برے کام کر رہے ہیں وہ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی [٤] لے جائیں گے؟ وہ کیسا برا فیصلہ کر رہے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3) مومنوں کا ان کے ایمان کے مراتب ودرجات کے مطابق امتحان ہوگا اور جو لوگ اس امتحان میں کامیاب رہیں گے ان کا مقام جنت ہوگا اور جو لوگ اس دنیا میں کفر ومعاصی کی زندگی اختیار کریں گے وہ اس خام خیالی میں مبتلا نہ ہوں کہ وہ اللہ کے عذاب سے بچ کر نکلیں گے مولائے برحق ان کی بداعمالیوں کی انہیں سزا دینے پر پوری طرح قادر ہے اور وہ عذاب جہنم ہوگا جس سے سخت عذاب کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔