سورة القصص - آیت 61
أَفَمَن وَعَدْنَاهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَن مَّتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بھلا جسے ہم نے کوئی اچھا وعدہ دیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو، اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کا [٨٤] سامان دے رکھا ہو پھر وہ قیامت کے دن (سزا یا جوابدہی کے لیے) پیش کیا جانے والا ہو؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔