سورة القصص - آیت 41

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

نیز ہم نے انھیں جہنم کی طرف دعوت دینے والے سرغنے بنا دیا [٥٣] اور قیامت کے دن انھیں کہیں سے مدد نہ [٥٤] مل سکے گی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 41 میں فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں رہتی دنیا تک کے لیے کفر وسرکشی کرنے والوں کاسرغنہ بنادیا کہ ایسے لوگ ہر دو میں اور ہر جگہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے اور کفر وشرک اور گناہوں کا ارتکاب کرکے جہنم کے حقدار بنیں گے اور قیامت کے دن ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا بلکہ ذلت ورسوائی کے ساتھ جہنم میں ڈال دیے جائیں گے،