سورة القصص - آیت 33

قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

موسیٰ نے عرض کیا : پروردگار! میں نے ان کے ایک آدمی کو مار ڈالا تھا لہٰذا مجھے خطرہ ہے کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کا یہ حکم سن کر کہا کہ میرے رب میں نے ایک قبطی کو قتل کردیا تھا اسلیے ڈرتا ہوں کہ وہاں کے لوگ مجھے قتل کردیں گے۔