سورة القصص - آیت 30
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب موسیٰ وہاں پہنچے تو وادی کے دائیں کنارے مبارک خطہ کے ایک درخت سے آواز آئی کہ : ''اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں۔ [٤٠] سارے جہانوں کا پروردگار۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہاں جب پہنچے تو بات ہی کچھ اور تھی وہ جگہ تو تجلی الٰہی کے سبب ایک مبارک وادی بن چکی تھی جس کے دائیں جانب موجود ایک درخت کے درمیان سے آواز آئی کہ، اے موسی، میں ہی اللہ ہوں جو سارے جہاں کا پالنہار ہے۔