سورة القصص - آیت 21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

چنانچہ ڈرتے ڈرتے اور ہر طرف سے خطرہ کو بھانپتے ہوئے نکلے اور دعا کی : پروردگار! مجھے ان ظالم لوگوں سے بچالے''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ موسیٰ فورا ہی چھپتے چھپاتے وہاں سے نکلے، تاکہ کہیں پکر کر نہ لیے جائیں اور قتل نہ کردیے جائیں شہر سے نکلتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ میرے رب مجھے فرعون اور فرعونیوں اور ہر ظالم سے نجات دے اور انہیں مجھ تک پہنچنے نہ دے۔