سورة القصص - آیت 19
فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَىٰ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے تو وہ پکار اٹھا : ''موسیٰ ! کیا تم مجھے بھی مار ڈالنا چاہتے ہو۔ جیسے کل تم نے ایک آدمی کو [٢٩] مار ڈالا تھا ؟ تم تو ملک میں جبار بن کر رہنا چاہتے ہو۔ اصلاح نہیں کرنا چاہتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پھر قبطی کو پکڑنے کے لیے دوڑے جو کافر تھا اور ان کا اور اس اسرائیلی کا دشمن تھا تو اس نے ان سے کہا کہ کل تم ایک قبطی کو قتل کرچکے ہو اور آج مجھے قتل کرنا چاہتے ہو تم سرزمین میں ظالم جابر بن کررہنا چاہتے ہو اصلاح پسند نہیں بنا چاہتے ہو۔