سورة القصص - آیت 17
قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر یہ عہد کیا کہ : ''پروردگار! تو نے جو مجھ پر [٢٧] انعام کیا ہے تو میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو انہوں نے دعا کی کہ میرے رب تو نے مجھ پر جو یہ احسان کیا ہے تو میں تجھ سے عہد کرتا ہوں کہ اب میں فرعون اور فرعونیوں کے ساتھ نہیں رہوں گا جن کا ظالمانہ رویہ اسرائیلوں کے خلاف تمام حدوں کو تجاوز کرگیا ہے اور نہ کسی اور مجرم کی کبھی مدد کروں گا۔