سورة القصص - آیت 2
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ واضح کتاب (قرآن) کی آیات ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) مفسرین لکھتے ہیں کہ، تلک، اسم اشارہ بعید لانے سے مقصود قرآن کریم کی عظمت کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ایک بہت ہی عظیم المرتبت کتاب کی آیتیں ہیں جو حق وباطل، خیر وشر اور ہدایت وگمراہی کو انسانوں کی خیرخواہی میں کھول کھول کر بیان کرتی ہیں۔