سورة النمل - آیت 89
مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو شخص اس دن بھلائی [٩٨] لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور ایسے ہی لوگ اس دن گھبراہٹ [٩٩] سے امن میں ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی مفہوم کی مزید تاکید کے طور پر آیات (89، 90) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دنیا میں جو ایمان و عمل کی زندگی گزارے گا اس دن اسے کوئی خوف و ہراس لاحق نہیں ہوگا، اور اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرے گا،