سورة النمل - آیت 50
وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ انہوں نے ایک چال چلی اور ہم نے ان کی چال انھیں پر لوٹا دی جس کی انھیں خبر تک [٥١] نہ ہوئی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 50 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے ہمارے نبی اور ان کے پیروکاروں کے قتل کی ناکام سازش کی، اور ہم انہیں اس طرح کشاں کشاں ان کے مقتل کی طرف لے گئے۔